امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب حکومت نے لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے بار بار کی وارننگز کے باوجود اسٹیج ڈراموں میں بیہودہ ڈانسز اور فحش حرکات سے باز نہ آنے پر کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا ۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عا مر میر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثقافت کے نام پر فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والے تھیٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ مجبور ہو کر کیا گیا یہ تاکہ تھیٹر مالکان اور ڈرامہ پروڈیوسرز کو اس معاملے میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام تھیٹرز اور اسٹیج ڈراموں کو مانیٹر ز کرنے کی ذمہ دار ی پنجاب آرٹس کونسل کو سونپ دی گئی ہے اور جہاں کہیں بھی بیہودگی ، فحاشی اور عریانی کا عنصر نظر آئے گا اس تھیٹر کو سیل کر دیا جائے گا، ڈرامے کے پروڈیوسرکو بلیک لسٹ اور ڈانسرز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہور کی زیر قیادت ایک خصوصی ٹیم نے رات گئے تماثیل تھیٹر لاہور میں فحش مجرے کی شکایت پر چھاپہ مارا اور ڈرامہ روک کر تھیٹر کو سیل کر دیا گیا ۔ شیخوپورہ اور قصور میں بھی فحش مجروں کی شکایات کے بعد تھیٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved