اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شاہین، حارث اور نسیم کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیدیا۔سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف کی تعریف کی ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز کی جوڑی کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا ہے۔سابق وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دیا۔
یاد رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔