امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں امریکی ڈالر 300 روپے کا ہوگیا

کراچی(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہو گیا، ڈالر نے 200سے 300کا سفر 15ماہ میں مکمل کیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوانٹر بینک میں ڈالر مزید 36 پیسے مہنگا ہوا اور ملکی تاریخ میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ڈالر نے 200 سے 300کا سفر 15 ماہ میں مکمل کیا، موجودہ نگراں حکومت کے دور میں امریکی ڈالرتقریبا ساڑھے 12 روپے جبکہ پی ڈی ایم دور میں 106 روپے 50 پیسے بڑھا۔

پی ٹی آئی حکومت تبدیلی سے ابتک ڈالر تقریبا120روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں موجودہ نگراں حکومت کے دور میںڈالر تقریبا 20روپے تک مہنگا ہو کر 315 روپے تک پہنچ گیا ہے۔چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے اس حوالے سے بتایا کہ کہا کہ درآمدات پر پابندی ختم ہونے کے بعد 4 ہزار سے زائد درآمدی کنٹینرز مال ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں،

اس حوالے سے طلب میں اضافہ ہوا ہے، پھر آئی ایم ایف کے دبائو پر پرتعیش مصنوعات کی درآمدات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، اس کی وجہ سے بھی روپے پر دبائو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے سے عام آدمی بھی بلاضرورت اس امید پر ڈالر خرید رہے ہیں کہ اس کی قیمت مزید بڑھے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved