امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اوگرا غیر قانونی لائسنسز کے اجرا میں ملوث نکلی، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

کراچی(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)ہی غیر قانونی لائسنسز کے اجرا میں ملوث نکلی، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔اوگرا کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق اوگرا نے معیار پر پورا نہ اترنے والی آئل کمپنیوں کو بھی لائسنسز جاری کیے ہیں،

اتھارٹی غیر معیاری آئل ٹینکرز اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی سے بھی گریزاں رہی۔دستاویز کے مطابق اوگرا نے 25 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اسٹوریج کی سہولت نہ ہونے کے باوجود لائسنس دیئے جس کی وجہ سے لوکل ریفائنری اور سپلائی چین متاثر ہوئی، ملک بھر میں 3171 غیر قانونی اور کوٹے سے زائد پٹرول پمپس موجود ہیں،

آئل کمپنیوں نے کوٹے سے زائد پٹرول پمپ کھولے مگر اوگرا نے کارروائی نہ کی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیوں کو خلاف قانون پرمنٹ لائسنس جاری کئے گئے، اوگرا کے پاس مکمل ڈیٹا بیس بھی موجود نہیں اور متعلقہ فورم پر تفصیلات کی فراہمی سے بھی انکاری ہے، پی اے سی کے علاوہ آڈیٹر جنرل سے بھی حقائق چھپانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved