لاہور( این این آئی ) خوبرو اداکارہ سبینا فاروق نے کہا ہے کہ میرے پاس اتنے آپشن ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کس سے شادی کرنی ہے ،ڈرامہ انڈسٹری میں میرا آڈیشن بہت ہی برا تھا۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آڈیشن برا ہونے کے باوجود ڈائریکٹر نے پہچان لیا تھا کہ وہ مجھے کردار سمجھائیں گے تو میں کرلوں گی۔
سبینا فاروق نے کہا کہ گھر والے اداکاری کے لئے راضی نہیں تھے ،میری بڑی بہن نے سپورٹ کیا اور والدین سے کہا کہ اسے جانے دیں جس کے بعد کراچی آگئی۔بڑی بہن نے میرے لیے مار بھی کھائی ہے اور میری کامیابی کے پیچھے بہن کا ہاتھ ہے۔