مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے آفٹر شاکس کے تحت شہر کی اوپن مارکیٹ میں 50کلو گرام چینی کے تھیلے کی قیمت میں 150کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں150کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 7500روپے ہو گئی ہے جبکہ پرچون کی سطح پر چینی کی قیمت 160روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔