بگوٹا(این این آئی)کولمبیا کے دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سڑکوں پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
کولمبیا کے جیولوجیکل سروے (سی جی ایس) نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔سی جی ایس کے مطابق زلزلہ دوپہر 12:04 پر آیا اور اس کا مرکز ملک کے وسط میں واقع ایل کالواریو قصبے میں تھا، جو بوگوٹا سے 40 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ایجنسی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ زلزلے کے بعد 5.9 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔