لاہور( این این آئی)پاکستان سے امریکہ منتقل ہونے والی اداکارہ صوفیہ احمد نے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ملازمت اختیار کر لی ۔ ٹی وی کی معروف اداکارہ صوفیہ احمد تقریباً دو سال قبل پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں اور اب انہوں نے امریکہ میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ملازمت اختیار کر لی ہے ۔
ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ امریکہ میں زندگی کا پہیہ چلانے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے ، میرے والد بوڑھے ہیں اور بیٹا چھوٹا ہے اس لئے مجھے اپنے خاندان کی کفالت کے لئے ملازمت اختیار کرنا پڑی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جسے اپنے ملک کی یاد نہ آتی ہو،مجھے بھی پاکستان کی بڑی یاد آتی ہے ، میں نے انتہائی کرب میں اپنے ملک کو چھوڑا ،کس کا دل کرتا ہے وہ اپنا وطن چھوڑ کر دیار غیر میں جا بسے ۔