اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران کابینہ میں مشعال ملک کو بھی شامل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے 18رکنی نگراں کابینہ میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو بھی شامل کیا ہے۔مشعال ملک انوارالحق کاکڑ کے ماتحت انسانی حقوق کیلئے معاون خصوصی کے طور پر کام کریں گی۔
