ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی بغیر میک اپ اور ڈیزائنر کپڑوں کے انداز نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اپنی فلم ستیا پریم کی کتھا کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر بغیر میک اپنے مداحوں کے سامنے آئی ہیں۔کیارا ایڈوانی کی خوبصورت اور دیدہ زیب لباس اور بغیر میک اپ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فوٹوگرافروں کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں اور ان کے بال کھلے ہیں، کیارا ایڈوانی کے اس انداز کو مداحوں کو ہکا بکا کردیا۔چند روز قبل کیارا ایڈوانی نے بھارتی ٹی وی پر ایک شو میں شرکت کی اور اپنے شوہر سدھارت ملہوترا سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر بہت اچھا کھانا بناتے ہیں اور مجھے پیار سے کی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ایک سوال پر کیارا ایڈوانی نے جواب دیا کہ میں نے شادی کے بعد سے اب تک کوئی کھانا نہیں پکایا ہے،صرف پانی گرم کیا ہوگا۔