امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران کے بغیر پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر ویڈیو، وسیم اکرم نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی پی سی بی کی پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے تاہم اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان ہی غائب تھے جس پر صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کی غیر موجودگی کا گِلہ بھی کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے عظیم بولر وسیم اکرم نے بھی اس معاملے پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پی سی بی کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی مختصر ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر حیرانی ہوئی۔

سابق فاسٹ بولر اور موجودہ کمنٹیٹر نے مزید لکھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہے جس نے اپنے دور میں پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ بنایا اور ہمیں ایک راستہ دکھایا۔وسیم اکرم نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ویڈیو ہٹانی چاہیے اور اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved