لاہور( این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ میٹرو بس پر بھی پڑنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرایوں میں ردوبدل کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹیج وائز کرایہ 50 روپے تک لے جانے کی تجویز تیار کی گئی ہے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب حکومت کو کرائے بڑھانے کی استدعا کرے گی، نگران پنجاب کابینہ کی جانب سے کرائے بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔