اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کااندرونی و بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 60ہزار 839ارب روپے تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30جون 2023تک قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔رپورٹ کے مطابق جون 2022میں وفاقی حکومت کے ذمہ مجموعی قرضوں کا حجم 47ہزار 832ارب تھا،
ایک سال میں وفاقی حکومت کے ذمہ قرضوں میں 13ہزار ارب سے زائد اضافے کے بعد مجموعی حجم 60ہزار 839ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔مرکزی بینک کے مطابق مقامی قرضے 7ہزار 723ارب اضافے سے 38ہزار 808ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 5ہزار 282ارب اضافے سے 22ہزار 30ارب روپے تک پہنچ گئے۔اعداد وشمار کے مطابق شارٹ ٹرم قرضے 9ہزار 335ارب جبکہ طویل مدتی قرضے 21ہزار 985ارب روپے ہیں۔