امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ کر دیا

لاہور ( این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافروں ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کے لئے سفر مزید مہنگا ہوگیا،

پاکستان ریلویز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس ، انٹر سٹی ، شٹل ، پسنجر ٹرینز اور سلونز کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا جمعرات 17اگست سے اطلاق ہو گا ۔بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اضافے سے ریلوے پرفیول کی مد میں ماہانہ 21کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے ،

92مسافر اور 6مال گاڑیوں کو چلانے کے لیے فیول اخراجات میں 70لاکھ روپے یومیہ اضافہ ہو گیا ہے ۔دوسری جانب آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ آنرز فیڈریشن نے کرایوں میں 100 سے 150 روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے کاروبار تباہ کردیا، پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے نیا کرایہ نام تیار کرلیا گیا، تمام ٹرانسپوٹرز سے مشاورت کے بعد جمعرات سے اطلاق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 150روپے تک اضافہ ہوگا، پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے نہیں بڑھائے تھے۔رپورٹ کے مطابق لاہور سے راولپنڈی کا موجودہ کرایہ 2ہزار 550روپے ہے جو بڑھنے کے بعد 2ہزار 650روپے ہوگا جبکہ لاہور سے پشاور موجودہ کرایہ 3ہزار 200اور نیا کرایہ 3ہزار 350روپے ہوگا۔ چیئرمین ٹرانسپورٹ آنرز کا کہنا ہے کہ لاہور سے فیصل آباد کا موجودہ کرایہ 1180 روپے سے بڑھ کر نیا کرایہ 1300روپے، لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1250روپے سے بڑھ کر 1375روپے اور لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2650 روپے ہوجائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved