امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تاریخ میں پہلی بار3 بڑے امریکی فوجی شعبے قیادت کے بغیر

واشنگٹن(این این آئی )امریکا میں تین 3 امریکی فوجی شعبے سینیٹ کی طرف سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے سربراہوں کے بغیر چل رہے ہیں کیونکہ ریپبلکن سینیٹر ٹومی ٹوبر ویل نے پینٹاگان کی اسقاط حمل کی نئی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 300 سے زائد اعلی فوجی افسران کی تقرری کو معطل کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد مثال ہے جس میں تین امریکی فوجی شعبے قیادت کے بغیر چل رہے ہیں۔نیول آپریشنز کے سربراہ جنرل مائیک گلڈے نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، بحریہ، فوج اور میرین کور بھی سربراہوں کے بغیر قائم مقام سربراہوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن نے ان معطلیوں پر تنقید کی کیونکہ تعطل کا یہ عمل پانچوین مہینے میں داخل ہوگیا ہے اور کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے۔آسٹن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس مکمل معطلی کی وجہ سے محکمہ دفاع کی تاریخ میں پہلی بار ہمارے تین فوجی کمانڈزیونٹ سینیٹ سے تصدیق شدہ کمانڈروں کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ یہ غیر مسبوق ، غیر ضروری اور غیر محفوظ ہے اور اس سے امریکہ کی فوجی تیاری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved