لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سب سے زیادہ جگتیں کرنے و الے سیاستدان ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکار نے بتایا کہ فیاض الحسن چوہان بہت جگتیں کرتے ہیں ،
جو ان کے ساتھ ہو رہی ہے میرا خیال ہے کہ وہ چند سالوں میں ہماری فیلڈ جوائن کر لیں گے اور ان کو سیاست چھوڑنی پڑے گی۔افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو بھی اچھی جگتیں کر لیتے ہیں۔