امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن کمیشن کا سابق کابینہ و ارکان اسمبلی سے سرکاری گھر اور گاڑیاں واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ، وزراء، مشیران، ارکان اسمبلی کو سرکاری گھر خالی کرنے اور تمام سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں لکھا گیا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں اور الیکشن میں دبائو اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔خط میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں،

اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں۔خط کے مطابق الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کئے جائیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved