لاہور( این این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 10روپے کلو اضافہ کر دیا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں92ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کہ بعد ایل پی جی کی قیمت464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی ہے ۔
جس کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مزید10روپے فی کلواضافہ کردیا۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450روپے اضافہ ہوگیا ۔عرفان کھوکھرکے مطابق صرف دو روز میں فی کلو قیمت میں 20روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت210سے بڑھ کر 220روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2495روپے کی بجائے 2615روپے اور کمرشل سلنڈر 9580روپے کی بجائے 10030روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3015اور کمرشل سلنڈر 11600روپے تک پہنچ گیا ہے ۔