امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

والدین سے کہا تھا میری شادی جلدی کردیں، شاہد آفریدی

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے خود والدین سے کہا کہ ان کی شادی جلدی کردیں۔ایک انٹرویومیں ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے اپنی شادی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر زندگی ٹھہرسی گئی تھی۔

بعد ازاں مسکراتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آنے والی اچھی تبدیلی ہمیشہ اچھی رہتی ہے، کسی بھی انسان کی زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی، 16 سال کی عمر اور 25 سال کی عمر میں زندگی میں فرق آجاتا ہے، اگر میں آج 25 سال والی حرکتیں کروں تو وہ اچھا بھی نہیں لگے گا نہ مجھ پر سوٹ کرے گی۔اپنی شادی پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا تھا میری شادی جلدی ہوجائے تاکہ زندگی کا نظم و ضبط بن جائے،

میں نے خود والدین سے کہا تھا کہ وہ میرے لیے لڑکی دیکھنا شروع کردیں کیوں کہ میرا خیال ہے شادی کیلئے والدین کی پسند سب سے بہتر ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ 17 سے 24 سال کی عمر تک ہم خود کو عقلمند اور سامنے والے کو بیوقوف سمجھتے ہیں تاہم درحقیقت بڑے بڑے ہی ہوتے ہیں، وہ ڈگریوں سے نہیں زندگی کے تجربے سے بڑے بنتے ہیں اور یہ تجربہ کئی ڈگریوں سے بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا میں نے سوچا تھا کہ اگر والدین کا فیصلہ بہتر نہیں ہوا تو دوسری شادی کرلیں گے لیکن الحمد اللہ میں بہت خوش ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved