اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اصلاحات کرنا ہوں گی۔سابق وزیر خزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوکل پروڈکشن کوایکسپورٹ کی طرف لے جانا انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا بجلی، گیس کے اداروں کی نجکاری انتہائی ضروری ہوچکی ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم کسی بھی صورت میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ مجھے نہیں پتا نگران سیٹ اپ کب تک رہے گا، پاکستان میں ہرچیزہوسکتی ہے، ملک کا بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔