کراچی (این این آئی)اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی اگر کبھی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو’سپر ہٹ‘ہوگی۔بشریٰ انصاری نے نیشنل آئکون ایوارڈز تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب بہت ہٹ جا رہی ہیں ان کی کوئی فلم ریلیز ہو تو سپر ہٹ ہوجائے گی۔
اْنہوں نے کہا کہ یہ سابق وزیر اطلاعات ہونے کے باوجود اتنا ہٹ جا رہی ہیں تو اگر ان کی فلم ریلیز ہوئی تو کیا ہوگا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ شریف فیملی بھی اندر سے کہیں نہ کہیں آرٹسٹ ہے، میوزک سے دلچسپی نہ ہوتی تو شائد آپ لوگ ہماری اس انڈسٹری کیلئے اتنے نرم دل نہ ہوتے۔