ممبئی (این این آئی) بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ نے اداکارہ سجل علی سے پوچھا ہے تم اتنی خوبصورت کیسے ہو۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں عروسی لباس میں نیا فوٹو شوٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے،بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا اور فوٹو شوٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی سے پوچھا کہ ’تم اتنی خوبصورت کیسے ہو؟‘۔