امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سلطان علی الانہ کو نگران وزیر خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)معروف بینکار سلطان علی الانہ کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے،انہوںنے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق معروف بینکار سلطان علی الانہ کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلطان علی الانہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیا تھا، انہیں پاکستان میں مائیکرو فنانس کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔سلطان علی الانہ نے مینجمنٹ، مکنیکل انجینئرنگ اور مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی، انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے ابتدائی دور میں حکومت کے ساتھ مل کر مائیکرو فنانس کا شعبہ متعارف کرایا۔سلطان علی الانہ قرض سے چھٹکارا پانے کیلئے اصلاحات لانے کے داعی ہیں،

انہوں نے روپے کی قدر میں کمی اور قرض ٹریپ پر مضامین لکھے۔سلطان علی الانہ نے کیرئیر کا آغاز1985میں سٹی بینک سے کیا اور بعد میں انہوں نے گلوبل سکیورٹیزکے نام سے فرم بنائی۔انہوں نے دو بینکوں میں کام کیا جن میں سٹی بینک اور حبیب بینک شامل ہیں،انہیں 2004میں حبیب بینک کا صدر تعینات کیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved