اسلام آباد (این این آئی)24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6کیس رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار718 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.35فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 361ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 0.55فیصد رہی۔