اسلا م آباد(این این آئی)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ کیلئے وزیرخارجہ بنا دیں، غیر ملکی اثاثے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔سوشل میڈیا ایپ (ایکس) پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔
حریم شاہ کی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا جائے تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔یاد رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنایا گیا ہے اور وہ 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے۔