امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انسانی حقوق کے خلاف قانون سازی آپ کیخلاف استعمال ہوگی، اختر مینگل کا نواز شریف کو خط

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انسانی حقوق کے خلاف قانون سازی آپ کیخلاف استعمال ہوگی۔اختر مینگل نے خط میں کہا کہ سیاست دانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے حل تلاش کیا جا رہا ہے،

ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں۔بی این پی کے سربراہ نے خط میں کہا کہ نواز لیگ نے رات کی تاریکیوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی، انسانی حقوق کے خلاف قانون سازیاں دوسروں سے زیادہ ن لیگ کے خلاف ہی استعمال کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کو کمزور، غیر جمہوری طاقتوں کو مضبوط کرنا جمہوریت کے تابوت میں مزید کیلیں ٹھوکنے کے مترادف ہے، آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی،

موجودہ دور میں گوادر یونیورسٹی کے قیام بمقام لاہور کا بھی اعلان کیا گیا۔خط میں اختر مینگل نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ کا نام ایسے شخص کے نام کردیا جس سے شاید ہی بلوچستان کے لوگ واقف ہوں، گزشتہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی جو تقریباً 2 کروڑ 24 لاکھ بنتی تھی اسے 73 لاکھ کم کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینا بد اعتمادی کو دوام بخشے گا، نگراں وزیرِ اعظم کے لیے ایسے شخص کی نامزدگی کی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے، آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہم اور آپ میں مزید دوریاں پیدا کر دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved