لاہور( این این آئی) تھیٹر سے وابستہ جونیئر اداکارائوں کے اپنی مقبولیت کیلئے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جانے کا انکشاف ہوا ہے ، مخالف ساتھی اداکارائوں کی ناکامی کے لئے جادو ٹونے کا عمل بھی کیا جاتا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھیٹر سے تعلق رکھنے والی چند جونیئر اداکارائیں اس میدان میں جلد سے جلد مقبولیت حاصل کرنے کی خواہاں ہیں جس کے لئے انہوں نے عاملوں اور پیروں کے آستانیوں پر حاضری دینا شروع کر دی ہے ۔
یہ اداکارائین ملتان ، رحیم یار خان، لاہور اور فیصل آباد کے عاملوں اور پیروں کے آستانوں پر جاتی ہیں اور اپنی کامیابی اور ہم عصر مخالف اداکارائوں کو زیر کرنے کے لئے جادو ٹونے کا سہارا لیتی ہیں ۔ اس حوالے سے سینئر اداکارائوں کا کہنا ہے کہ ایسی اداکارائوں کی وجہ سے تھیٹر تباہ و برباد ہو گیا ہے اور دن بدن تھیٹر کا ماحول خراب ہوتا جارہا ہے ۔ ایسی اداکارائوں کا فن سے دور کا بھی واسطہ نہیں ، کچھ اداکارائیں تو موسمی پرندوں کی طر ح ہوتی ہیں جن کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔