امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ مریم نواز کا ردعمل

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کے وضاحتی بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں ؟ ،

ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں ؟۔مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال اٹھائے کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہائوس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ ۔ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں ۔ سب کو کہتے ہیں کہ دس فیملی ممبرز کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں ۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘کہنے پر ہونے والی تنقید کے بعد معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved