ریاض (این این آئی)نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر کی طبیعت خراب ہوگئی،شیخ عبدالرحمان السدیس نے امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال کر نماز جمعہ ادا کرائی۔
تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث وہ نماز کی امامت مکمل نہ کر سکے، ان کی جگہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز کی ادائیگی کرائی۔دوسری جانب مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے۔