اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بشری بی بی کی ڈائری کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو چیزیں پولیس زمان پارک سے اٹھا کر لے گئی ہے اس میں کوئی ڈائری شامل نہیں ہے۔
اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ نہ ہی ان کی قانونی ٹیم کی جانب سے ڈائری سے متعلق رپورٹ کی گئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست میں متحرک نہیں لیکن ان سے متعلق مسلسل کردار کشی افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پروپیگنڈا سے اجتناب کرے۔