ممبئی (این این آئی)پرکشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون سنگھم کے نئے پارٹ میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار نبھائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس فلموں کے سلسلے ‘سنگھم’ میں دیپیکا پڈوکون پہلی خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے اپنے ایکشن سے بھرپور کردار کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دیپیکا کے مناظر کی شوٹنگ مکمل ہونے میں 35 سے 40 دن لگیں گے۔فلم میں دیپیکا کے کردار کو اچھی اسکرپٹ کے ذریعے مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔روہیت شیٹی نے دو ہفتے قبل بتایا تھا کہ ‘سنگھم اگین’ پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔