لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وہ ماں ہے جو ہر نسل، رنگ اور مذہب کے لوگوں کو اپنی چھائوں میں سمیٹ کر رکھتی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ گیارہ اگست کا دن پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس عہد کی یاد دہانی کرواتا ہے جس پر یہ وطن حاصل کیا گیا کہ اس دھرتی پر بسنے والے پر پاکستانی کا اس پر حق برابر ہے۔ یہی ہمارے دین کی تعلیم ہے اور یہی آئین پاکستان کا وعدہ ہے۔
ہمیں اس وعدے کو نبھانا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ مریم نواز نے ایک اور پیغام میں لڑکیوں کو مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایک متحرک اور ترقی پسند طلبہ تنظیم کے گرلز چیپٹر کا حصہ بننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں یا QRکوڈ کو اسکین کریں۔ آئیے پاکستان کو مزید جامع اور روشن مستقبل کی طرف لے جائیں، ایم ایس ایف میں شامل ہوں۔