اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے موبائل فون فارنزک کیلئے بھجوا دئیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کے موبائل فون فارنزک کیلئے بھجوادئیے، 2موبائل فونز اور ایک سیٹلائٹ فون قبضے میں لیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف لاہور میں اندراج مقدمات سے متعلق فون میں موجود ڈیٹا مدد گار ثابت ہوگا۔
