امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سوڈانی حکومت کی اقوام متحدہ کے مشن کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

خرطوم(این این آئی)امریکانے سوڈان پر الزام لگایا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے ادارے کے نمائندے نے جسے خرطوم کی جانب سے نان گراٹا قرار دیا گیا تھا نے سلامتی کونسل کے سامنے تنازع کے دوران ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کی تو جنگ میں پھنسے ملک سے اقوام متحدہ کے مشن کو نکالنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان اور جنوبی سوڈان کے لیے وقف سیشن کے دوران امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ وولکر پیریٹز کی عدم موجودگی کی مذمت کی۔امریکی سفیر نے اپنے سوڈانی ہم منصب الحارث ادریس الحارث محمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم جو سمجھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ سوڈانی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے اس اجلاس میں شرکت کی تو یہ معاملہ ایک تنازع کی شکل اختیار کرگیا۔

اس نے یہ بھی زور دیا کہ یہ معاملہ ناقابل قبول ہے۔سوڈانی سفیر نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ سوڈانی مشن (اقوام متحدہ) نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے والا پیغام نہیں بھیجا۔لیکن تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کے سامنے اپنا الزام دہرایا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved