امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جواپنے کپڑے بیچ کر غربت مہنگائی ختم کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے غریب کے کپڑے اتار دیے ، شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ اللہ کرکے سولہ ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی سندھ ہائوس میں ممبروں کی خریدو فروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی ،جنہوں نے صرف اپنے کیسز ختم کرائے ،جس دن فرد جرم لگنی تھی اسی دن وزیراعظم بن گئے ،

تقریروں تصویروں اور تعریفوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا گیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سولہ ماہ کی حکومت کے دور میں میڈیا کو پابند سلاسل کیا لاپتہ کیا قید کیا اور شہید کیا ،ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے سکے ،جاتے جاتے ایک دن میں 121 بل بھی پاس کروائے ،اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا گیا اور جیلوں کو بیگناہ کارکنوں سے بھر دیا گیا،عوام پر بجلی اور آٹے کی مہنگائی کے بم گرائے ۔

سائفر کو مذاق بنایا اور آج دنیا نے اس کو حقیقت مانا،آج سائفرکی دستاوزات پرامریکی ترجمان بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے اورپی ٹی کے دورہ روس کے خلاف امریکہ کے اعتراض کا اعتراف کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاسی زندگی کی بدترین غریب دشمن جمہوریت دشمن اور عوام دشمن اسمبلی کے طور میں یاد رکھی جائے گی ،یہ اپنے کپڑے بیچ کر غربت مہنگائی ختم کرنے آئے تھے لیکن انہوں نے غریب کے بھی کپڑے اتار دئیے ،آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved