لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ طوبی انور نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کا مشورہ میک اپ آرٹسٹ نے دیا،گھر میں سب سے چھوٹی ہوں اس لیے مجھے بہت لاڈ پیار ملتا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے کھانا بنانے کا کوئی تجربہ نہیں کیونکہ تعلیم کے بعد میں جلد ہی کام میں مصروف ہو گئی ،
جب سے ملازمت شروع کی ہے کھانا بنانے کیلئے سیکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں شوٹنگ کیلئے میں نے جب پہلی بار آڈیشن دیا تھا تو میں مطمئن نہیں تھی کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہوگی لیکن گھر آکر میں نے اس بات کی ٹینشن ہی نہیں لی۔