امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہیپاٹئٹس سی سے شفایاب افراد کے موت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

کراچی(این این آئی) تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی سے شفایاب ہونے والے افراد کی عام افراد کی نسبت موت واقع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔گلاسگو کیلیڈونیئن یونیورسٹی میں ہونے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ہیپاٹئٹس سی کو شکست دی ان کی موت واقع ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت جو اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوئے،

سے تین تا 14 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم، اس بات کا انحصار بیماری کی شدت پر ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسکاٹش مریضوں کی اموات کی تعداد (442) عام افراد کی اموات (98) کے مقابلے میں 4.5 گنا زیادہ تھی۔انگلینڈ میں ہونے والی اموات کی شرح پانچ گنا زیادہ تھی جو متوقع تعداد سے قدرے بلند تھی۔تحقیق میں 21 ہزار 790 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ دوا اور جگر سے متعلقہ موت کے اسباب، اضافی اموات کی بڑی وجوہات تھیں۔

تحقیق میں شامل تمام افراد 2014 سے 2019 کے درمیان ہیپاٹائٹس سی سے صحت یاب ہوئے تھے۔محققین نے مسلسل تعاون کی اہمیت واضح کرنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ اس بیماری کے علاج کے فوائد کا ادراک کیا جاسکے۔اس وائرس کا اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ جگر کو شدید اور مہلک نقصانات پہنچنے کا سبب بن سکتا ہے۔

تحقیق کے پرنسپل محقق ڈاکٹر ہیمش آئنیزنے بتایاکہ تحقیق میں دیکھا گیا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو جگر اور دواں کی وجوہات کے سبب اموات کے زیادہ امکانات کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اینٹی وائرل علاج اہم ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ یہ ادویات ہر چیز کا علاج نہیں ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے ختم ہونے کے بعد ہمارے سامنے اموات کی شرح بلند ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved