امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مولانا فضل الرحمان کی اگلی سیاست بھی کٹی پتنگ کی طرح ہوگی،شیخ رشید

لاہور ( این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اگلی سیاست بھی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 72گھنٹوں کے آخری 5 اووروں میں نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آجائے گا،

اگر اسحاق ڈار کا نام ڈراپ ہوگیا ہے تو سمجھ لیں نواز شریف کا نام ناک آئوٹ ہو گیا ہے کیونکہ اکائونٹینٹ میں اور اکانومسٹ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگایا ہے، مولانا فضل الرحمان اپنا سمدھی گورنر تو لگوا سکتے ہیں اپنی پارٹی کو الیکشن نہیں جتوا سکتے، اگلی سیاست بھی ان کی کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 8دنوں میں قومی اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا گیا ہے، جمہوریت مجبوریت ہے اور چابی کا کھلونا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کی واضح خدوخال بتا دی ہیں، آئی ایم ایف کی دوسری قسط بھی الیکشن سے مشروط ہے اور نگرانوں کو ملے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بے شک نئی مردم شماری ہو الیکشن کمیشن کو اسی بانڈری کے اندر کھیلنا ہے، بردار یوسف شہبازشریف اور نواز شریف میں فاصلے بڑھ گئے ہیں، نعرے نواز شریف کے لگوا رہے ہیں اندر اندر سے کام اپنا ڈلوا رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved