امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چہرے کی خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں، حمائمہ ملک

لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے چہرے کے خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں۔حمائمہ ملک کے حسن کے دیوانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی خوبصورتی کے چرچے رہتے ہیں۔

اپنی جلد کا خیال رکھنے کے حوالے سے اداکارہ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں اپنے بیگ میں ہمیشہ دھوپ سے بچاؤ کے لئے سن سکرین کریم رکھتی ہوں جس کا روزانہ ہی استعمال کرتی ہوں۔حمائمہ نے بتایا کہ میری جِلد خشک ہے، اس لئے اسے ہمیشہ موئسچرائز کرتی ہوں،

اس کے ساتھ روزانہ دن میں تین کپ سبز چائے کے پیتی ہوں جس سے چہرے پر لکیریں نہیں پڑتیں اور گرین ٹی جِلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی بھی سوڈا ڈرنک نہیں پیتی کیوںکہ اس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی دن بھر خوب پانی پیتی ہوں جس سے چہرے اور جلد پر نکھار آتا ہے، سکن نرم و ملائم رہتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved