کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جنّات اور پریاں نظر آتی تھیں۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے مذہبی رحجان کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے،
ان کے پاس موکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہو جاتی تھیں اس لیے لوگ ان کے پاس اپنے لیے دعائیں کروانے آتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی دادی اور دادا کے پاس ہی رہتی تھی اور میرے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی، میں پریوں اور موکلوں کو دیکھ سکتی تھی جو دادا کے قابو میں تھے۔