امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان نالائق ، نااہل اور کرپشن کا بادشاہ ثابت ہوچکا ہے اس غیر ملکی ایجنٹ سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ،مولانافضل الرحمان

جیکب آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں، فارن فنڈنگ کیس اور جھوٹے سائفر کی سزا باقی ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت،گالم گلوچ،سوشل میڈیا پر غلیظ پروپیگنڈا کا کلچر متعارف کروایا، سانحہ باجوڑ قومی سانحہ ہے جس نے پوری امت کو نڈھال کردیا،

امن کے علمبرداروں اور پرامن کارکنان پر مفسدین نے حملہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی قوت اور برداشت سے جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں جیکب آباد اور کندھکوٹ کشمور سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مفتی عبدالشکور کھوسہ، حاجی سعید احمد کھوسہ، حافظ محمد صدیق کھوسہ، قاری کفایت اللہ، عبداللہ عباس نوناری ودیگر شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نالائق ، نااہل اور کرپشن کا بادشاہ ثابت ہوچکا ہے اس غیر ملکی ایجنٹ سے مذاکرات نہیں ہوسکتے جس نے ایٹمی قوت رکھنے والے ملک کی بقا و سالمیت کو داؤ پر لگا دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک کی معیشت کو تباہ اور کشمیر کا سوداکیا گیا ۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں

دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے نہیں دینا بلکہ سیاسی قوت، برداشت اور تحمل سے فسادیوں کو شکست دیں گے، باجوڑ کے حملہ آور جاہل سفاک قاتل اور اسلام کے دشمن ہیں اسلام اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ہماری امن کی تحریک جاری رہے گی ایسے گھناؤنے عمل سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی روز اول سے بدامنی کی آگ کو بجھانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے اس لیے ہمیشہ جے یو آئی کو نشانہ بنایا گیا ہے ایسی بزدلانہ ، سفاکانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved