امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امارات کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور ریت کا طوفان

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے بعض علاقوں میں تیز ہوائوں، شدید بارش اور ریت کے طوفان نے تباہی مچا دی۔پولیس اور موسم کی پیشین گوئی کرنے والے حکام نے مکینوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے جنوب مشرقی علاقوں کے مکینوں نے سوشل میڈیا پر شدید بارش اور تیز آندھی کی اطلاع دی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے اپنی بالکونی سے شدید بوندا باندی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا کہ دبئی میں موسم گرما کی بارش۔دبئی کی ایک خاتون مکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انھوں نے دبئی میں واقع فیئرویزایسٹ ٹاور میں اپنے بلندوبالا اپارٹمنٹ سے پہلی مرتبہ اس انداز میں شدید بارش اور تیز ہوائیں دیکھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ بہت خوف ناک منظر تھا۔ہم بیٹھے ہوئے تھے اوربیڈروم سے باہر دیکھ رہے تھے۔ اچانک طوفان آیا اورتمام بڑی چھتریاں ہمارے تالاب میں اڑنے لگیں۔آپ عمارت کی تمام بالائی منزلوں سے صحن کا فرنیچر اور کپڑے اڑتے ہوئے دیکھ سکتے تھے۔ یہ بالکل پاگل پن تھا۔ابوظبی پولیس نے دبئی سے العین روڈ پر رفتار کی حد عارضی طور پر140 کلومیٹر فی گھنٹا سے کم کرکے 120 کلومیٹر فی گھنٹا کر دی ہے اور موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ بارش کے موسم کی وجہ سے احتیاط برتیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved