پشاور(این این آئی)باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزار ے ۔۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ،
زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ہفتے کی رات بھی لاہور، پنڈی، پشاورسمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں رپورٹ نہیں ہوا۔