امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بسکٹ، کیک اور سوڈا مشروبات گردوں میں پتھری کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہیں،ماہرین

کراچی(این این آئی)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بسکٹ، کیک اور سوڈا مشروبات کی کھپت گردوں میں پتھری کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ مقدار میں چینی کی کھپت(عام طور پر جو پروسیسڈ غذاں میں پائی جاتی ہے)اس تکلیف دہ کیفیت میں مبتلا کرنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔گردے کی پتھری ہر 10 میں سے ایک سے زائد فرد کو متاثر کرتی ہے۔

جس کا سبب خون بنانے والے کرسٹل میں موجود فضلا بنتا ہیں۔ وقت کے ساتھ یہ کرسٹل سخت پتھر کی شکل اختیار کر سکتے ہیں اور اگر درست علاج نہ کیا جائے تو مریض شدید تکلیف اور گردے کے انفیکشن میں مبتلا ہوسکتا ہے۔نئی تحقیق میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ چینی سے بھرپور غذائیں جیسے کہ مشروبات، مٹھائیاں، آئس کریم، کیک اور کوکیز اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کرتی ہیں۔

چین کے شمالی سیچوان میڈیکل کالج کے محققین نے 11 سال سے زیادہ کے عرصے تک 30 ہزار کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔تحقیق میں شرکا نے خود کے گردے میں پتھری کی تکلیف متعلق بتایا اور ان کی بتائی گئی غذا سے ان کی چینی کھپت کا اندازہ لگایا گیا۔تجزیے میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو اضافی چینی کھاتے تھے ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے امکانات 39 فی صد زیادہ تھے۔اس ہی طرح وہ افراد جو کل توانائی کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ اضافی چینی سے حاصل کرتے تھے ان کے اس تکلیف میں مبتلا ہونے کے امکانات 88 فی صد زیادہ تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved