امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی سیکیورٹی ادارے پریشان دکھائی دینے لگے

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی سیکیورٹی ادارے پریشان دکھائی دینے لگے ، بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ پولیس پاکستان اور انگلینڈ میچ کیلئے مکمل سیکیورٹی دینے سے قاصر ہے۔ کولکتہ پولیس نے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال سے رابطہ کرکے کہا کہ کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سیکیورٹی کی فراہمی مسئلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کو 12 نومبر کو کولکتہ میں میچ کھیلنا ہے۔صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مطابق ہمیں میچ ری شیڈول کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں کہا گیا۔ادھر بھارتی میڈیا نے کہا کہ احمد پولیس نے بھی نوراتری کی وجہ سے 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں سیکیورٹی سے معذوری ظاہر کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کے ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پہلے ہی ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کا کہہ چکا ہے۔ادھر ایک بھارتی صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کولکتہ پولیس نے گزشتہ روز کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) سے رابطہ کیا تھا۔ ایسوسی ایشن نے آج بی سی سی آئی سے درخواست کی ے۔

بھارتی صحافی نے بتایا کہ سی اے بی نے میچ ایک روز قبل یعنی 11 اکتوبر کو کروانے کی سفارش کی ہے تاہم اس سفارش پر بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔اگر سی اے بی کی بات مان لی گئی تو میچ ایک روز قبل کردیا جائیگا 11 نومبر کو ورلڈ کپ میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ذائع نے بتایا کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا تبدیل شدہ شیڈول منگل تک جاری کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved