لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ حمیراارشدنے کہاہے کہ زندگی بڑی تلخ حقیقت ہے اور جو کوئی جتنی جلدی اس سے آشنا ہو جائے اس کی زندگی میں توازن آ جاتاہے ،کسی سے امید یںوابستہ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جب امیدیںٹوٹتی ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں حمیرا ارشد نے کہا کہ زندگی کی مشکلات میں اپنے لئے راستہ بنانے کا ہنر آ گیاہے اگر آپ کڑے وقت میں اس سے نکلنے کی کوشش نہیں کریں گے تو آپ مشکلات کی دلدل میں دھنسے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں جوبھی مشکلات آئیں ان سے آنکھیں نہیں چرانی چاہئیں بلکہ ان کا مقابلہ کرناچاہیے اور اس سے انسان میں زندگی کو جینا کا نیا حوصلہ جنم لیتا ہے ۔حمیرا ارشدنے کہا کہ میںنے زندگی میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں اور خدا کی ذات نے مجھے ان سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ بھی عطا کیا ۔