لاہور( این این آئی) اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری اور ماڈلنگ کی نسبت طب کا شعبہ زیادہ پسندہے ، میں نے ٹی وی پر بڑا کام کیا ہے مگر جوروحانی سکون انسانیت کی خدمت میں ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔
ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر مجھے شوبز اور طب کے شعبے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو میں طب کے شعبے کو ترجیح دوں گی اور میرے قریب دوست اس سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جب بھی فرصت ملتی ہے شوبز میں کام کرتی ہوں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو آپ کی شخصیت کے مطابق کردار بھی ملے ۔