امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زیادہ پانی پینے سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئیں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی ریاست انڈیانا میں دو بچوں کی ماں ایشلے سمرز پکنک کے دوران حد سے زیادہ پانی پی جانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشلے سمرز جولائی کے چوتھے ہفتے میں بچوں اور شوہر کے ساتھ ساحل سمندر پر پکنک منانے کیلیے گئی تھیں۔

خاتون نے محسوس کیا کہ گرمی کی وجہ سے انہیں بار بار پیاس لگ رہی ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے پیاس بجھانے کیلیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا اور جب پکنک ختم کر کے گھر پہنچیں تو گاڑی سے اترتے ہی زمین پر گر پڑیں۔خاتون کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران کم از کم پانی کی چار بوتلیں پی لیں جبکہ ایک بوتل کم از کم 16 اونس کی تھی،

اس طرح ایشلے سمرز نے 20 منٹ کے دوران 64 اونس پانی استعمال کیا جو آدھا گیلن بنتا ہے۔ڈاکٹروں نے غیر معمولی کیس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کم وقت میں بہت زیادہ پانی کے استعمال کی وجہ سے حیران تھے کیونکہ انسانی گردے ایک لیٹر پانی کو صاف کرنے کیلیے کم از کم 1 گھنٹے کلا وقت لیتے ہیں۔ان کے مطابق یہ اچھی بات ہے کہ گرمی میں پکنک کے دوران پانی کا استعمال کیا جائے لیکن حد سے زیادہ استعمال پانی کو زہر بناتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved