امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین،کاروباری مقاصد کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت

بیجنگ(این این آئی )چین نے کاروباری مقاصد کیلئے آنے والے غیر ملکی شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔دیہی علاقے کے رہائشیوں کو بڑے شہروں میں آباد ہونے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔وزارت پبلک سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ یہ آسانیاں شہریوں، گاڑیوں، معلومات اور ڈیٹا کی آزاد نقل و حرکت کو فروغ دینے کیلئے دی جا رہی ہیں۔

کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد حالیہ مہینوں میں چین کے ریئل اسٹیٹ شعبے میں بحران ہے۔جی ڈی پی شرح رواں برس کی پہلی سہ ماہی سے دوسری سہ ماہی تک صرف 0.8 فیصد بڑھ سکی ہے جبکہ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے۔اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت پبلک سیکیورٹی نے گزشتہ روز 26 نئے اقدامات کا اعلان کیا جس میں غیر ملکی کاروباری شخصیات کیلئے نئی ویزا پالیسی بھی شامل ہے۔چین میں تجارتی مذاکرات، نمائش، کانفرنس یا سرمایہ کاری کیلئے آنے والے افراد ایئرپورٹ پہنچ کر ویزا لے سکیں گے بشرط یہ کہ ان کے پاس ضروری دستاویزات موجود ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved