لاہور(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی کو کار حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ اداکار شمعون عباسی نے اپنے حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا ہے۔
انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ٹوٹے دانت کو دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بڑے کار حادثے میں بچ گیا لیکن ایک دانت ٹوٹ گیا اور بہت خون نکلا۔اداکار نے کیپشن میں لکھاکہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے صرف دعائوں کی ضرورت ہے ۔